MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

سینیٹر شیری رحمان کی پیٹرول قیمتوں میں 2روپے 13 پیسے اضافے کی مذمت

اسلام آباد (ویب ڈیسک)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے پیٹرول قیمتوں میں 2روپے 13 پیسے اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 13 پیسے اضافے کا جواز نہیں بنتا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ابھی بجٹ پاس نہیں ہوا اور منی بجٹ آنا شروع ہو گئے ہیں، بجٹ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 13 پیسے اضافے کا جواز نہیں بنتا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ قیمتیں بڑھانے کی

- Advertisement -

خفیہ ڈیل کر چکی ہے، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے شدید مہنگائی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ گردشی قرضوں کو پورا کرنے کے لئے حکومت کے پاس کوئی اور پلان موجود نہیں۔ انہوںنے کہاکہ گردشی قرضہ بڑھنے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے، صرف قیمتیں بڑھانا ہی حکومت کی واحد حکمت عملی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عوام پہلے ہی

مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، تباہی سرکار نے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر کے اپنے بیان سے یو ٹرن لیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.