MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حج کے حوالے سے دو تین دنوں کے اندر قوم کو بڑی خوشخبری دوں گا

1 399

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کا کہنا کہ حج کے حوالے سے دو تین دنوں کے اندر قوم کو بڑی خوشخبری دوں گا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حج کے حوالے سے دو تین دنوں کے اندر قوم کو بڑی خوشخبری دوں گا ۔ پہلے دن سے میری کوشش تھی کہ کسی بھی طریقے سے پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگا حج کو کم سے کم کرکے عوام کو ریلیف دوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عرب دنیا کی میرا تازہ ترین دورہ انتہائی کامیاب رہا اور چند ہی دنوں میں قوم کو خوشخبری دونگا۔
خیال رہے کہ وزارت مذہبی امور نے حج 2022 کے لیے سرکاری اسکیم کے تحت کامیاب حج درخواست گزاروں کا اعلان کردیا جس کے تحت 32 ہزار 453 عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے ،حج اخراجات کا اعلان چند روز میں کیا جائے گا۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ مولانا عبدالواسع نے حج قرعہ اندازی کی تقریب میں خصوصی شرکت کی اور حج درخواست گزاروں کی قرعہ اندازی کی وفاقی وزیر مذہبی امور دورہ سعودی عرب کی وجہ سے قرعہ اندازی میں شریک نہ ہوسکے۔ انہوںنے کہاکہ پریس کانفرنس کا مقصدحج 2022 کیلئے کامیاب ہونے والے خوش نصیب افراد کا انتخاب بذریعہ قرعہ اندازی کرناہے جیسا کہ آپ سب اس امر سے باخبر ہیں کہ عالمی وبائی مرض کووڈ 19 نے جہاں دیگر شعبہ ہائے زندگی کو بری طرح متاثر کیا وہیں دنیا بھر کے مسلمان اپنی سب سے مقدس عبادت گاہوں ، خانہ کعبہ اور روضہ رسولؐپر حاضری یعنی حج جیسے مقدس فریضے سے بھی محروم رہے ،اسی وجہ سے سعودی حکومت نے 2020 اور 2021 میں صرف مقامی طور پر حج کا انعقاد کیا۔
انہوںنے کہاکہ سب سے پہلے یہ بات بتانا انتہائی ضروری ہے کہ روایتی طور پر ہر سال حج کے اختتام کے بعد سے ہی آئندہ آنے والے حج کی تیاریوں کا آغاز ہو جاتا تھا، حکومت ِسعودی عرب کی جانب سے حج تعلیمات کے اعلان کے بعد دنیا کے بیشتر ممالک بشمول پاکستان اپنی سالانہ حج پالیسی وضع کرتے تھے۔ یعنی حج کی مکمل تیاریوں کیلئے تقریبا ً7سے 8ماہ کا وقت مل جاتا تھا تاہم اس کے برعکس اس سال سعودی حکومت کی جانب سے کرونااور دیگر وجوہات کی بنا پر حج تعلیمات کے اعلان میں کافی تاخیر ہوئی ہے جس کے باعث حج کی تیاریوں کے لئے نہ صرف انتہائی قلیل وقت ہمارے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے بلکہ ساتھ ہی ساتھ سعودی حج تعلیمات میں لازمی حج اخراجات کی عدم فراہمی کی وجہ سے مسلسل تاخیر ہو رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) حج کی تیاریوں کے سلسلے میں غلاف کعبہ کو 3 میٹر اوپراٹھا دیا گیا۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.