MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

غزہ کے محاصرے کے خلاف یمن کا تیسرا جوابی حملہ

0 108

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

یمن (ویب ڈیسک)گزشتہ 12 گھنٹوں میں یمن کا قابض صیہونی ریاست پر تیسرا حملہ۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج کی میزائل فورس نے مقبوضہ یافا (تل ابیب) کے علاقے میں قابض صیہونی ریاست کی نام نہاد وزارت دفاع کو ایک ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فلسطین-2 سے نشانہ بنایا ہے۔
میزائل اپنے ہدف تک پہنچنے میں کامیاب اور فضائی دفاع اسے روکنے میں ناکام رہا۔ یمنی مسلح افواج اس بات کا اعادہ کرتی ہیں کہ وہ عزیز یمنی عوام کے ساتھ مل کر مظلوم فلسطینی عوام کی جانب اپنے مذہبی، اخلاقی اور انسانی فریضہ سے دستبردار نہیں ہوں گی،
خواہ کچھ بھی ہو۔ اور یہ کہ جب تک غزہ پر اسرائیلی جارحیت بند نہیں ہوتی اور غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم نہیں ہو جاتا، خدا کی مدد سے، یمنی افواج اسرائیلی دشمن کے خلاف اپنے حملے مزید تیز کریں گی۔
واللهُ حسبُنا ونعمَ الوكيل، نعمَ المولى ونعمَ النصير

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.