MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کےمختلف اضلاع میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا آغاز

0 149

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک) شمالی بلوچستان کے علاقوں توبہ اچکزئی، پشین، قلعہ سیف اللہ، اور مسلم باغ میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا آغاز ہوگیا۔ لوگ بڑی تعداد میں گھروں سے نکل کر برفباری کا لطف اٹھا رہے ہیں۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 18 جنوری کو کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے،

- Advertisement -

جس سے سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ راستے بند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ حکام نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔کوئٹہ میں شدید سردی کے باعث گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے، جبکہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

عوامی حلقوں نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اپیل کی ہے کہ گیس پریشر میں بہتری اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.