معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی ڈانس ویڈیو
(مسائل نیوز)معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ثانیہ مرزا ناصرف ایک بہترین ایتھلیٹ ہیں بلکہ ان کا ڈانس کرنے کا نیا ٹیلنٹ بھی سب کے سامنے آگیا ہے۔
ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی اس ڈانس ویڈیو میں انہیں بھارتی ڈانس ہدایتکار فرح خان کے ساتھ ایک گانے پر گھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے فرح حخان نے ثانیہ مرزا سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔
خیال رہے کہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور فرح خان کے درمیان ایک عرصے سے بہت اچھی دوستی ہے اور یہ ڈانس ویڈیو ان کی دوستی کا ایک ثبوت ہوسکتی ہے۔
اس سے قبل بھی ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے ڈانس مووز نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔
ثانیہ نے امریکی گلوکارہ دوجا کیٹ کے گانے ’کِس می مور‘ میں ڈانس کرتے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ’میرے نام میں شامل ‘A’ میری زندگی میں شامل کافی چیزوں کی نمائندگی کرتا ہے۔
View this post on Instagram
ٹینس اسٹار ثانیہ نے انگریزی میں ’اے‘ سے شروع ہونے والے الفاظ لکھتے ہوئے بتایا کہ ان کے نام میں شامل ’اے‘ جارحیت ، خواہش ، کامیابی اور پیار کی حیثیت رکھتا ہے۔
ثانیہ مرزا کے ڈانس مووز پر کمنٹ کرتے ہوئے بھارتی گلوکارہ نے کہا کہ ویڈیو کے آغاز میں ثانیہ مرزا کے ڈانس مووز نے میرا دل جیت لیا ہے۔
[…] (مسائل نیوز) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ پاکستان کی […]
[…] نیوز)بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی اہلیہ جو آج کل کھیلوں میں اپنے کارناموں […]
[…] نیوز) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی نئے سال کے حوالے سے انسٹاگرام پوسٹ کے بعد اْن کی […]
[…] دہلی (مسائل نیوز)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد جذباتی انداز میں ٹینس کو […]
[…] (مسائل نیوز) معروف امریکی گلوکارہ 41 سالہ بیونسے نے تقریبا 4 سال بعد دنیا میں کسی تقریب میں […]
[…] دہلی(مسائل نیوز) بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے […]
[…] (مسائل نیوز) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے گزشتہ ہفتے آسٹریلین اوپن میں اپنے آخری میچ کے بعد […]