Ultimate magazine theme for WordPress.

ویکسی نیشن کراو، ٹکٹ پاو، ورنہ گھر کو جاو

0 553

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان ریلوے نے این سی او سی کی ہدایات کے بعد دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ ویکسی نیشن کراو، ٹکٹ پاو، ورنہ گھر کو جاو۔پاکستان ریلوے کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 16ستمبر سے کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے مسافروں کو ٹکٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔ٹرینیں 70 فیصدمسافروں کےساتھ چلتی رہیں گی، 15اکتوبر
تک تمام ریلوے ملازمین کوبھی اپنی ویکسی نیشن مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کی آگاہی کیلئے اسٹیشنز کی حدود میں پوسٹرز بھی آویزاں کردیئے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.