MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

فضا علی پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک مشہور پاکستانی اداکارہ اور شو میزبان ہیں

اسلام آباد (مسائل نیوز)فضا علی پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک مشہور پاکستانی اداکارہ اور شو میزبان ہیں۔اداکارہ ایک طویل عرصے سے میڈیا انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ ان کے مشہور ڈرامہ سیریلز میں مہندی، ساتھ نبھنا ہے اور سات سُر رشتوںکے شامل ہیں۔فضا علی اس وقت ایک
ٹیلی ویژن شو کی میزبانی کر رہی ہیں۔رواں ماہ ٥ ستمبر کو فضا علی کے حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی جب وہ ایک ویڈیو کی شوٹنگ میں مصروف تھیں اور اسی دوران گرنے سے بری طرح زخمی ہوگئیں تھیں۔اداکارہ کے حادثے کے فوراً بعد ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی تھی۔ فضا علی کے پرستار ان کے حادثے کا سن کر کافی دکھ میں مبتلا ہوگئے تھے۔ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ اداکارہ نے گرنے کے بعد اپنا سر پکڑ لیا تھا اور وہ مسلسل یہی کہتی رہیں کہ میرا سر پھٹ گیا،میرا سر پھٹ گیا اور زار و قطار رہ رہی تھیں۔اب فضا علی نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر مداحوں سے ان کی صحت کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔فضا نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اسٹوریز شیئر کیں، وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوب رو اداکارہ سارہ خان نے ایک بار اپنے شوہر فلک […]

  2. […] نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ فضا علی نے انکشاف کیا ہے کہ” ایک وقت ایسا تھا جب ان کے اور […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.