اداکارہ کرینہ کپور کو حال ہی میں سفید ٹی شرٹ اور سیاہ جینز میں دیکھا گیا۔ اداکارہ اپنےانداز کی وجہ سے ٹرول ہو گئیں
(مسائل نیوز)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور کو حال ہی میں سفید ٹی شرٹ اور سیاہ جینز میں دیکھا گیا۔ اداکارہ اپنےانداز کی وجہ سے ٹرول ہو گئیں ۔ لوگوں نے بتایا کہ ایسی ٹی شرٹس200 روپے میں مل جاتی ہیں۔
بھارتی نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کےمطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ وہ ہر معاملہ پر بے باکی سے اپنی رائے کا اظہار کرتی ہیں ۔ وہ اپنے مداحوں کو اپنی معمول کی زندگی کے بارے میں بھی تازہ احوال دیتی رہتی ہیں ۔ وہ یہ احوال اپنی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعہ بھی دیتی ہیں ۔ اس کے علاوہ کرینہ کپور فیشن کی بھی دلدادہ ہیں اور اپنے سٹائلش انداز اور اپنی سوجھ بوجھ کی وجہ سے بھی مشہور ہیں ۔ ان دنوں وہ اپنے تازہ ترین انداز کی وجہ سے خوب ٹرول ہو رہی ہیں ۔ کرینہ کپور خان ممبئی میں سفید ٹی شرٹ اور کالے رنگ کے جینز میں دیکھی گئیں ۔ انہوں نے اپنے لک کو چشمہ اور جوتے سے مکمل کیا تھا ۔ ان کے ایک ہاتھ میں کپ اور ایک ہاتھ میں موبائل ہے۔ان سب کے درمیان کرینہ کی سفید ٹی شرٹ نے لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی ہے ، کیونکہ اس ٹی شرٹ کی قیمت ہزاروں روپے میں ہے ۔ یہ بین الاقوامی برانڈ کی ٹی شرٹ ہے لیکن اس کی ہزاروں کی قیمت دیکھتے ہوئے لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسی ٹی شرٹ 200 روپے میں مل جاتی ہے ۔
تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے مشہور بھارتی فوٹوگرافر ویرل بھیانی نے لکھا کہ کرینہ کپور نے جو ٹی شرٹ پہن رکھی ہے ، اس کی قیمت 50 ہزار روپے ہے ۔ لوگ ان تصاویر کی پوسٹ پر کمنٹس کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اس طرح کی ٹی شرٹس 200 سے 500 روپے تک میں دستیاب ہیں ۔ایک صارف نے لکھا کہ رک جاؤ، ابھی کچھ دنوں میں سڑک پر 200 روپے میں ملے گی ۔ ایک اورصارف نے لکھا کہ اس کو میں اگلے سال ہولی پر پہنوں گی ۔دیگر لوگوں نے کہا کہ ہمارے یہاں 300 روپے میں مل جائے گی ۔ کئی لوگوں نے کرینہ کی اس لک کو بے کار بتایا ۔ انہیں کرینہ کا یہ لک بالکل بھی پسند نہیں آیا ہے ۔
[…] (مسائل نیوز)بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور شادی سے قبل سیف علی خان کے اصل نام سے ناواقف […]