MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چین کا مرکزی بینک پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر 16 ستمبر کو یادگاری سکے جاری کرے گا

0 618

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بیجنگ (مسائل نیوز)چین کا مرکزی بینک پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر 16 ستمبر کو یادگاری سکے جاری کرے گاچینی میڈیا کے مطابق یادگاری سیٹ میں ایک سونے کا سکہ اور ایک چاندی کا سکہ ہو گا ،دونوں سکوں میں قومی نشان ، ملکوں کے نام اور جاری ہونے کا سال درج ہو گا۔سکے کی الٹی طرف پر مختلف تصاویر ، فرقوں ، چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر سرگرمیوں کے لیے لوگو “1951-2021” اور چینی اور انگریزی دونوں زبانوں میں ایک لائن لکھی

- Advertisement -

ہو گی کہ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔بینک کیمطابق سونے کا سکہ ، آٹھ گرام خالص سونے پر مشتمل ہے اور اس کی قیمت 100 آر ایم بی (تقریبا15.43 ڈالر) اور30 گرام وزن کا حامل خالص چاندی کیسکے کی قیمت 10 آر ایم بی ہوگی ۔اس کے پچھلی طرف چین میں ٹمپل آف ہیون اور پاکستان کا قلعہِ لاہور نمایاں ہے۔ یہ آرائشی شکلوں جیسے جِنکگو کے درختوں ،ہمالیائی صندل کے درختوں کی شاخوں اور پتوں کے امتزاج کے ساتھ نظر آئیں گے۔سونے اور چاندی کے سکے جاری کرنے کی زیادہ سے زیادہ حد بالترتیب تین ہزارسے دس ہزار ہوگی۔یاد رہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ اور جون 2021 میں 70 روپے کا یادگاری سکہ جاری کیا تھا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.