Masael Quetta

سیشن عدالت نے ڈیفنس میں قتل ہونے والی مائرہ کے مقدمے میں تین ملزمان پر فرد جرم عائد کردی

0 237

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

- Advertisement -

لاہور(مسائل نیوز)سیشن عدالت نے ڈیفنس میں قتل ہونے والی مائرہ کے مقدمے میں تین ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کے بعد عدالت نے مقدمے کے گواہوں کوکو طلب کرتے ہوئے سماعت 22ستمبر تک ملتوی کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج نعیم سلیم نے مائرہ قتل پر سماعت کی۔گرفتار ملزمان ظاہر جدون اور محمد وسیم کو عدالت پیش کیا جبکہ ملزم طاہر جدون ضمانت منظور ہونے کے بعد عدالت پیش ہوا۔دوران سماعت پراسکیوشن نے عدالت کو ں بتایا کہ ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کردی گئی ہیں جس پر عدالت نے تینوں

ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحت نے جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 22ستمبر تک ملتوی کر دی ۔عدالت نے اس سے قبل پیش نہ ہونے پر ایک ملزم ذیشان جدون کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.