Masael Quetta

آئیں قوم و ملک کی خدمت کریں، ترجمان افغان طالبان

1 292

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

آئیں قوم و ملک کی خدمت کریں، ترجمان افغان طالبان

دوحہ (مسائل نیوز ڈیسک )افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہاہے کہ آئیں اورقوم و ملک کی خدمت کریں، اسلامی امارات افغانستان کے دروازے ان تمام افراد کیلئے کھلے ہیں جنہوں نےحملہ آوروں کی مدد کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سہیل شاہین نے اپنے بیان میں کہاکہ اسلامی امارات افغانستان کے دروازے کرپٹ افغان انتظامیہ کے ساتھ کھڑے افراد کیلئے بھی کھلے ہیں

- Advertisement -

۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی معافی دی، ایک بار پھر دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اورقوم و ملک کی خدمت کریں۔واضح رہے کہ طالبان نے کئی اہم افغان شہروں پر قبضے کے بعد افغانستان کے دارالحکومت کابل کا گھیراو شروع کر دیا، افغان حکومت کا کنٹرول صرف کابل تک محدود ہو گیا، جلال آباد بھی طالبان کے قبضے میں چلا گیا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.