Masael Quetta

کووڈ-19 کی وبا سے معاشی بحالی کے لئے کم آمدنی والے ممالک کی امداد کا عمل تیز کرنے کی ضرورت ہے،آئی ایم ایف

1 390

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کووڈ-19 کی وبا سے معاشی بحالی کے لئے کم آمدنی والے ممالک کی امداد کا عمل تیز کرنے کی ضرورت ہے،آئی ایم ایف

اسلام آباد(مسائل نیوز ڈیسک )عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے کہا ہے کہ کووڈ-19 کی وبا سے معاشی بحالی کے لئے کم آمدنی والے ممالک کی امداد کا عمل تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ آئی ایم ایف نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ کم آمدنی والے ممالک کورونا وائرس کی عالمی وبا سے زیاد ہ متاثر ہوئے ہیں۔ بحران سے نمٹنے کے اقدامات سے ان کی مالی ضروریات میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔

- Advertisement -

عالمی برادری کو چاہئے کہ بحران سے شدید متاثرہ کم آمدنی والے اور غریب ممالک کی مالی اعانت کے اقدامات میں اضافہ کرے تاکہ کم آمدنی والے ممالک کی پیداوار میں کمی، معیار زندگی کے مسائل، غربت کے چیلنجز کے خاتمہ سمیت معاشی بحالی کی کاوشوں میں معاونت کی جاسکے۔ عالمی ادارہ نے کہا ہے کہ سال 2020 کے دوران کم آمدنی والے ممالک کی مالی معاونت کے پروگرام کو چھ گناہ توسیع دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق کووڈ-19 کی وبا سے قبل آئی ایم ایف کی جانب سے کم آمدنی والے ممالک کو اوسط سالانہ دو ارب ڈالر کی مالی معاونت فراہمی کی جاتی تھی تاہم سال 2020 میں مالی اعانت کا پروگرام13 ارب ڈالر تک بڑھا ہے۔

اس طرح وبا سے قبل کے مقابلہ میں سال 2020 میں آئی ایم ایف کی طرف سے کم آمدنی والے ممالک کی مالی معاونت میں چھ گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ مزید برآں آئی ایم ایف نے اس دوران دنیا بھر کے 29 مختلف غریب آ ترین اور وبا سے زیادہ متاثرہ ممالک کو گرانٹ بیس ڈیٹ سروس کی بنیاد پر739 ملین ڈالر بھی فراہم کئے ہیں۔ عالمی ادارہ نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ کووڈ-19 کی وبا کے بعد معاشی بحالی کیلئے کم آمدنی والے اور غریب ممالک کی مالی معاونت کے اقدامات کو فروغ دے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.