MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

موجودہ حکومت عوامی نہیں سلیکٹڈاور سیاسی لوٹوں کا ایک ہجوم ہے،مولانا حیدری

 

کوئٹہ (مسائل نیوز ڈیسک  )جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے سونامی نے قوم کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی غلامی میں دھکیل دیا حکمران ٹولہ،مہنگائی، بے روزگاری، کے خاتمے پرکوئی توجہ نہیں دے رہی موجودہ حکومت عوامی نہیں سلیکٹڈاور سیاسی لوٹوں کا ایک ہجوم ہے ، حقوق نسواں بل کے ذریعے اسلامی اقدار کو مٹانے عریانی فحاشی اور بے حیائی کو فروغ دینے اسلامی قوانین کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے موم بتی مافیامیرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگا کرملک میں بے راہ روی اور بے غیرتی کو فروغ دینا چاہتی ہے

- Advertisement -

۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جانشین شہید اسلام جمعیت علما ءاسلام کے مرکزی رہنماءمولانا مفتی محمد قاسم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سونامی نے قوم کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی غلامی میں دھکیل دیا حکمران ٹولہ،مہنگائی، بے روزگاری، کے خاتمے پرکوئی توجہ نہیں دے رہی موجودہ حکومت عوامی نہیں سلیکٹڈاور سیاسی لوٹوں کا ایک ہجوم ہے پی ڈی ایم موجودہ حکومت کی تمام فیصلوں کو مستردکرتی ھے حکومت نے کوءاچھا کام عوام کےلئے نہیں کیا ہے حکمران انصاف کی قاتل ہےپی ٹی آءکی حکومت میں پاکستان مستحکم ہوا ہے بلکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی نے اسے تنہا کردیا ہے

اس وزیراعظم کی دیگر ملکوں میں وقعت یا عزت نہیں ہے موجودہ حکومت 3سال میں 15000 ارب روپے قرضہ لیکر 73 سالہ ریکارڈ توڑ چکی ہے پی ٹی آئی کے حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے عمران خان کے دونوں طرف اے ٹی ایم مشینیںنظر آتے ہے۔ پی ٹی آئی کے صفوں میں مافیازموجود ہے قوم کو ائی ایم ایف کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے ابھی حکومت کا وقت ختم ہونے میں دو سال باقی ہے لیکن پی ٹی آئی کے ایم این اے اور ایم پی اے اپنے حلقے کا دورہ بھی نہیں کر سکتے جمعیت علما اسلام اس ملک میں کسی بیرونی ایجنٹ کو برداشت نہیں کرسکتے انھوں نے کہا کہ حقوق نسواں بل کے ذریعے اسلامی اقدار کو مٹانے عریانی فحاشی اور بے حیائی کو فروغ دینے اسلامی قوانین کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے موم بتی مافیامیرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگا کرملک میں بے راہ روی اور بے غیرتی کو فروغ دینا چاہتی ہے اس موقع پر الحاج مولانا داد محمد مولانا محمد صادق محمد ادریس ودیگر بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.