صوبے کی عوام اپنی فوج اور ایف سی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،جام کمال
کوئٹہ (امسائل نیوز ڈیسک ) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے شاہرگ کے قریب فرنٹیئر کور پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔صوبے کی عوام اپنی فوج اور ایف سی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تخریب کار ملک دشمن ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں۔وزیراعلی نے شہید ایف سی اہلکار کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حملے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی.وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے شاہرگ کے قریب فرنٹیئر کور پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔صوبے کی عوام اپنی فوج اور ایف سی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تخریب کار ملک دشمن ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں۔وزیراعلی نے شہید ایف سی اہلکار کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حملے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی.