مریم نواز پاکستان کی بیٹی ہیں اور یہی رہ کر مقابلہ کریں گی حنا پرویز بٹ
- Advertisement -
لاہور(مسائل نیوز ڈیسک )مسلم لیگ(ن)کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف پاکستان کی بیٹی ہیں اور یہی رہ کر مقابلہ کرینگی،عمران خان کی مشنری کو مریم نواز کو ٹارگٹ کرنے کا مشن ملا ہے،جب حکومت کے پاس اپنی دکانداری چمکانے کا کوئی ایشو نہیں ہوتا تو مریم نواز پر کیچڑ اچھالنا شروع کردیتے ہیں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ الحمد نوازشریف اور مریم نواز آج بھی پاکستان کے کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔
عمران خان تین سالوں میں پاکستان کیلئے ایک بھی قابل قدر کارنامہ سر انجام نہیں دے سکے۔جو شخص اپنی حکومت چلانے کیلئے نیب اور ایف آئی اے جیسے اداروں کا سہارا لے اس سے عوام کا کیا توقع کرسکتے ہیں۔حناپرویز بٹ نے مزید کہا نوازشریف نے پاکستان کو اندھیروں سے نکال کر اجھالوں میں لانے تک کا سفر طے کیا لیکن عمران خان اور ان کی نالائق ٹیم پاکستان میں وہی پرانے اندھیرے اور مایوسی واپس لے آئے ہیں۔عمران خان اصل میں مشرف کی بی ٹیم ہیں ۔پاکستان میں آج بھی عمران خان نہیں مشرف کے لوگ حکومت کررہے ہیں جن کا مشن صرف مسلم لیگ (ن)کو دیوار سے لگانا ہے ۔انشا اللہ مسلم لیگ ن قائم ہے اور قائم رہے گی۔مسلم لیگ ن کو توڑنے اور ختم کرنے والے فرار ہوگئے ایک دن عمران خان بھی ملک سے فرار ہو جائیں گے۔