سینیٹر شیری رحمان کا ملک میں تیزی سے بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار
اسلام آباد (مسائل نیوز ڈیسک )نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے ملک میں تیزی سے بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات خطرے اور بد امنی کی علامت ہیں، تیزی سے بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات پر حکومت کو خاموش نہیں رہنا چاہیے،حکومت افغانستان کی صورتحال اور پاکستان پر اثرات کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لے۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہا کہ کراچی اور لوئر دیر میں عام شہریوں اور پولس پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات خطرے اور بد امنی کی علامت ہیں، تیزی سے بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات پر حکومت کو خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ خطے میں جنگی صورتحال کا پاکستان پر منفی اثر ہوگا، ملک میں اب دہشتگردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم شروع ہے کہہ رہے حکومت پاکستان پر پڑنے والے اثرات سے نمٹنے کے لئے تیار نہیں، حکومت افغانستان کی صورتحال اور پاکستان پر اثرات کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لے۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمان صرف بلز بلڈوز کرنے اور اپوزیشن کے خلاف تقاریر کا فورم نہیں، وزیراعظم کو چاہئے وہ ان حالات کا جائزہ لینے کے لئے ایک وار روم قائم کریں۔ انہوںنے کہاکہ ہم ایک بحرانی صورتحال کی طرف بڑھ رہے ہیں، حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے