Masael Quetta

قومی اسمبلی سے بڑا فورم کوئی فورم نہیں ،وزیراعظم کا احساس پروگرام قابل ستائش ہے ،اسد قیصر

0 742

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

قومی اسمبلی سے بڑا فورم کوئی فورم نہیں ،وزیراعظم کا احساس پروگرام قابل ستائش ہے ،اسد قیصر

اسلام آباد (مسائل نیوز ڈیسک )اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ قومی اسمبلی سے بڑا فورم کوئی فورم نہیں ،وزیراعظم کا احساس پروگرام قابل ستائش ہے ،پناہ گاہ کے پروگرام سے کوئی بھوکا نہیں سوئے گا،اگر ہم اپنے لوگوں کیلئے سیاست کریں گے تو ہماری قوم ترقی کریگی،اعتماد بحال ہونے پر ہمارے لوگ ٹیکس بھی دیں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان سویٹ ہوم کے خصوصی بچوں کی تقریب میں شرکت کی ۔

- Advertisement -

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ خصوصی تقریب میں مدعو کرنے پر شکرگزار ہوں،ہماری طرف سے مکمل تعاون فراہم کی جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ شوکت خانم کے چندہ جمع کرنے کی مہم میں عمران خان کے ساتھ رہا۔ انہوںنے کہاکہ بحیثیت سماجی کارکن عمران خان کے قافلے میں شامل ہوا ،قومی اسمبلی سے بڑا فورم کوئی فورم نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے ایک خصوصی کمیٹی قائم کی ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ وزیراعظم کا احساس پروگرام قابل ستائش ہے ۔

انہوںنے کہاکہ پناہ گاہ کے پروگرام سے کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔اسد قیصر نے کہاکہ میں ایک عام آدمی ہوں اللہ نے مجھے بہت عزت دی۔ انہوںنے کہاکہ اگر ہم اپنے لوگوں کے لیے سیاست کریں گے تو ہماری قوم ترقی کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے لوگ سب سے زیادہ چیریٹی کرنے والے لوگ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اعتماد بحال ہونے پر ہمارے لوگ ٹیکس بھی دیں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ سٹریٹ چلڈرن کے لئے وزیر اعظم عمران خان سے بات ہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ سٹریٹ چلڈرن کو بہتر تعلیم و تربیت فراہم کی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ خصوصی افراد کے بنیادی حقوق کا خیال رکھنا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔انہوںنے کہاکہ خصوصی افراد کو معاشرے میں باعزت مقام دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہوں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.