زیارت کو ہم دہشت گردوں کے حوالے نہیں کرسکتے،نور محمد دومڑ
زیارت(مسائل نیوز) سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی ترقیات حاجی نور محمد دمڑ کی میزبانی میں زیارت ورچوم زیارت میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے حوالے سے گرینڈ مشاورتی غیر سیاسی جرگہ منعقد ہوا جرگے میں سردار قاسم خان سارنگزئی،عبدالستار کاکڑ،ملک ایاز دمڑ،ملک محمد غوث پانیزئی،سعداللہ دوتانی ،ملک عبدالجلیل دمڑ،ملک لاجوردمڑ،مولوی عبد الحلیم دمڑ،نوراللہ جان سارنگزئی قبائلی عمائدین علاقے کے معتبرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی جرگے میں امن وامان کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور اہم فیصلے کئے گئے۔جرگے سے سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی ترقیات حاجی نور محمد دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا زیارت میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات ہم سب کے لیے ایک خاموش پیغام ہے کہ اگر آج ہمارے مہمانوں کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو کل ہمارے ساتھ بھی پیش آسکتا ہے،ملک اور بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ہورہے ہیں ان واقعات کو روکنے کے لیے حکومت کے ساتھ عوام کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا،یہ پہلا واقعہ نہیں ہے ماضی کی حکومتوں میں قائد اعظم ریزیڈنسی کو نشانہ بنایا گیا بغاوت میں بھی دہشتگردی کا واقعہ ہوا تھااور سنجاوی میں لال کٹائی اور دیگر واقعات ہوئے ہیں،زیارت ایک پرامن علاقہ ہے ضلع زیارت کے عوام محب وطن اور امن کے پیامبر ہے ضلع زیارت کی حیثیت کو ہم کسی کے حوالے نہیں کرسکتے ضلع زیارت کو ہم دہشت گردوں کے حوالے نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ آج کے جرگے کا مقصد یہ ہے کہ ہم سب اپنے رائے کو پیش کریں اور ضلع زیارت میں امن وامان کے حوالے سے کردار ادا کریں،ہم بدامنی کی کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے امن وامان کے حوالے سے سیکورٹی فورسز کے ساتھ عوام کو بھی اہم کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر امن وامان کا قیام ممکن نہیں یہ علاقہ ہم سب کا علاقہ ہے اس علاقے کا تحفظ کرنا ہم سب کے فرائض میں شامل ہے۔آج کا یہ جرگہ سیاسی جرگہ نہیں ہے بلکہ صرف اور صرف ضلع زیارت میں امن وامان کے قیام کے حوالے سے جرگہ منعقد کیا گیا ہے ہم سب کو سیاست کو ایک طرف کرکے اور اپنے سیاسی علاقائی اختلافات کو بالائے طاق رکھ امن وامان کے لیے کردار ادا کرنا ہے یہ جنگ ہمارے ملک کی بقاءکی جنگ ہے ہمیں اپنے ملک صوبے اور ضلع زیارت کو امن کا گہوارہ بنانا ہے کیونکہ ملک اور قوم کی ترقی امن سے مشروط ہے جب امن ہوگا تو ترقی بھی ہوگی خوشحالی بھی آئے گی۔
[…] نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر نور محمد دمڑ، پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند، اراکین صوبائی اسمبلی […]
[…] (مسائل نیوز) صوبائی وزیر حاجی نور محمد دومڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سنجاوی کو ضلع کا درجہ […]