نوجوان کسی بھی معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں : گورنر بلوچستان
اکیسویں صدی کے درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہو سکیں گے
نوجوان کسی بھی معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں : گورنر بلوچستان
کوئٹہ :(مسائل نیوز ڈیسک )
کوئٹہ 15 جولائی: گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں. ضروری ہے کہ ان کو پل پل بدلتی دنیا کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ جدید درس و تدریس فراہم کیا جائے اس طرح اعلیٰ تعلیمی اداروں سے فارغ ہونے والے جوان اکیسویں صدی کے درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہو سکیں گے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں آئی ایس ایف کے صوبائی کنونیر ثنائاللہ آغا کی قیادت میں طلباء کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا.
اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ لمحہ موجود میں سائنسی سوچ واپروچ سے معمور افراد ہی معاشرے میں نہایت موثر اور معتبر کردار ادا کر سکتے ہیں. گورنر سید ظہور آغا نے تخلیقی اور تنقیدی شعور کو پروان چڑھانے کیلئے نصابی کتابوں کے علاوہ دیگر کتابوں کو لازمی قرار دیا. گورنر نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ کتاب اور صاحبِ کتاب کے ساتھ مضبوط ربط وتعلق رکھیں اور مطالعہ کو اپنی روزمرہ زندگی کی سرگرمیوں کا حصہ بنائیں. انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان کی کل آبادی کا بڑا حصہ جوانوں پر مشتمل ہے مگر ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا، ان کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور ان کے مستقبل کو محفوظ کرنا بھی نہایت ضروری ہے.