سپریم کورٹ آف پاکستان میں بطور جج تعیناتی میرے لیے اعزاز کی بات ہے: جسٹس جمال مندوخیل
کوئٹہ :(مسائل نیوز ڈیسک )
چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس جمال خان مندوخیل کا اپنے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب
تقریب کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد کی گئی
تقریب میں عدالت عالیہ بلوچستان کے ججز ،کوئٹہ بار کے صدر و سیکریٹری جنرل سمیت وکلاء کی شرکت
سپریم کورٹ آف پاکستان میں بطور جج تعیناتی میرے لیے اعزاز کی بات ہے ۔ بلوچستان چیف جسٹس جمال خان مندوخیل
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کئے گئے اعتماد پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا ۔ بلوچستان چیف جسٹس جمال خان مندوخیل
ملک اور صوبے کی بقا صرف اسی میں ہے کہ ہم اداروں کو مضبوط کریں ۔بلو چستان چیف جسٹس جمال خان مندوخیل
ادارے ایک دوسروں کے کاموں میں مداخلت کریں گے تو پھر اپنا بھی کام بھول جائیں گے۔ بلوچستان چیف جسٹس جمال خان مندوخیل
سینئرز اور بالخصوص خواتین وکلا کا احترام پہلے کی طرح مثالی ہونا چاہیے۔ بلوچستان چیف جسٹس جمال خان مندوخیل
خواتین بھی معاشرے کا حصہ ہیں ان کی ہر سطح پر شراکت داری ضروری ہے ۔ بلوچستان چیف جسٹس جمال مندوخیل
تقریب سے جسٹس نعیم اختر افغان نے بھی خطاب کیا
بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عزت افزائی پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔جسٹس نعیم اختر افغان
وکلاء اور ججز کے درمیان ایک عزت کا رشتہ ہے جو کہ لازم و ملزوم ہے۔ جسٹس نعیم اختر افغان
جناب چیف جسٹس جمال خان مندوخیل کو خراج تحسین پیش کرتاہوں جسٹس نعیم اختر افغان
چیف جسٹس جمال مندوخیل کی جانب سے جاری اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھایا جائےگا۔جسٹس نعیم اختر افغان