وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سبزل روڈ توسیع منصوبے کے فیز ون کا باقاعدہ افتتاح کردیا
کوئٹہ :(مسائل نیوز ڈیسک )
افتتاحی تقریب میں صوبائی وزراء، سینیٹر، پارلیمانی سیکرٹریز، اراکین اسمبلی سمیت دیگر اعلی حکام اور عوام کی کثیر تعداد کی شرکت
ہم بلوچستان کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں،صوبے میں میگا ترقیاتی منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔ وزیراعلی بلوچستان کا افتتاحی تقریب سے خطاب
بلوچستان میں کئی کئی سال پہلے تختیاں لگیں، لیکن منصوبوں پر کوئی کام نہیں ہوا۔ جام کمال خان
ویسٹرن روٹ پر سات سال اور وندر ڈیم پر 15 سال قبل تختیاں لگائی گئی۔ وزیراعلی بلوچستان
ہم کام پہلے اور تختیاں بعد میں لگائیں گے۔ وزیراعلی بلوچستان
الحمدللہ آج ویسٹرن روٹ پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔ جام کمال خان
کوئٹہ ہم سب کی جان ہے، اس کا حق ہم سب نے ادا کرنا ہے۔ جام کمال خان
کوئٹہ شہر ہم سب کا مشترکہ شہر ہے۔ وزیراعلی بلوچستان
آج کویٹہ کی ترقی کیلئے 30 ارب سے زائد کے کام ہو رہے ہیں۔ جام کمال خان
بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار آج 10 لین سڑک کا افتتاح کیا گیا ہے۔ وزیراعلی بلوچستان
موجودہ حکومت اپوزیشن کے حلقوں میں بھی ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام کررہی ہے۔ جام کمال
رواں سال بجٹ میں ہیلتھ کارڈ کے لیے کثیر فنڈز مختص کئے ہیں۔ وزیراعلی بلوچستان
پہلی دفعہ نصیر آباد میں میڈیکل کالج تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ وزیراعلی بلوچستان
1400 سے زائد کینسر کے مریضوں کا مفت علاج کروایا گیا ہے۔ جام کمال خان
33 اضلاع میں اسپورٹس کمپلیکس کے تعمیر کے ساتھ کویٹہ میں پہلا کینسر ہسپتال تعمیر کر رہے ہیں۔ جام کمال خان
کویٹہ کی تمام سڑکوں کے منصوبوں میں یوٹیلیٹی کوری ڈور بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ جام کمال خان
بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ وزیراعلی بلوچستان
اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر کی جانب سے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی
3.1 کلومیٹر سڑک کا فیز ون مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلی کو بریفنگ
سڑک کی کل لمبائی 6.5 کلومیٹر ہے۔ بریفنگ