وزیراعلیٰ بلوچستان کا پسنی کے قریب دہشتگردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بارودی سرنگ حملے کی مذمت
دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلی بلوچستان۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا پسنی کے قریب دہشتگردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بارودی سرنگ حملے کی مذمت۔
( مسائل نیوز ڈیسک )
وزیراعلیٰ کا دھماکے کے نتیجے میں کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان کی شہادت پر افسوس کا اظہار۔
دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلی بلوچستان۔
صوبے کی عوام دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیراعلی بلوچستان۔
وزیراعلیٰ کا شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا اور لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار ۔