ایران سے بجلی کی فراہمی میںمزید بہتری ، صورتحال جلد معمول پر آجائے گی،کیسکو
کوئٹہ( مسائل نیوز ڈیسک )کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک ایران سے مکران کے علاقوںکوبجلی فراہم کرنے والی 132KVجیکی گور۔مند ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی جاری ہے اور دن بدن صورتحال میں مزید بہتری آرہی ہے اور صورتحال معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے جس کی وجہ سے اضافی لوڈمینجمنٹ ختم کی جارہی ہے ۔ترجمان نے مزیدکہاکہ توقع ہے کہ مکران ڈویژن میں بجلی کی صورتحال بہت جلد مکمل طورپر بحال کردی جائے گی۔ اِس دوران کیسکونے ایران سے بجلی کی بندش پرزحمت کیلئے مکران کے تمام صارفین سے معذرت کی ہے۔