نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے خلاف مریم نواز کی درخواست پر سماعت سماعت 15ستمبر تک ملتوی
عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
توشہ خانہ ریفرنس ، نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے خلاف مریم نواز کی درخواست پر سماعت سماعت 15ستمبر تک ملتوی
اسلام آباد (مسائل نیوز ڈیسک )احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے خلاف مریم نواز کی درخواست پر سماعت سماعت 15ستمبر تک ملتوی کر دی ۔ بدھ کو سماعت احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے کی ۔نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور وکیل صفائی قاضی مصباح عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور استدعا کی کہ کیس سے متعلق کچھ دستاویزات جمع کرانا چاہتے ہیں وقت دیا جائے، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی۔