سینٹ نے سابقہ فاٹا اور بلوچستان میں خصوصی ٹیکس چھوٹ کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی
- Advertisement -
اسلام آباد (مسائل نیوز ڈیسک )سینٹ نے سابقہ فاٹا اور بلوچستان میں خصوصی ٹیکس چھوٹ کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ۔ بدھ کو قبائلی اضلاع میں ٹیکس چھوٹ کی قرارداد سینیٹر کہدہ بابر نے پیش کی۔ قرار دداد میں کہاگیاکہ حکومت نے25ویں آئینی ترمیم میں قبائلی علاقوں کی ٹیکس چھوٹ کا وعدہ کیا تھا،قبائلی اضلاع اور بلوچستان میں غیر موصول شدہ ٹیکسز اور بجلی پر2018 سے2023ء ٹیکس چھوٹ دی جائے۔ قرارداد کے مطابق قبائلی اضلاع اور بلوچستان میں کاروباری افراد کو جاری ایف ای ڈی ٹیکس نوٹس منسوخ کئے جائیں۔