Masael Quetta

الیکٹرانک ووٹنگ سے دھاندلی نہیں ہوگی، اپوزیشن نتائج تسلیم کرلے گی، وزیر اعظم

سرکاری اداروں میں ہر کام انتہائی دشواری سے ہوتا ہے، ضروری ہے ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگوں کے لیے آسانی پیدا کی جائے،عمران خان کا تقریب سے خطاب

2 357

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سرکاری اداروں میں ہر کام انتہائی دشواری سے ہوتا ہے، ضروری ہے ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگوں کے لیے آسانی پیدا کی جائے،عمران خان کا تقریب سے خطاب

وزیر اعظم عمران خان نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال ہوگی اور اپوزیشن دھاندلی کا اعتراض اٹھائے بغیر نتائج تسلیم کرلے گی، اگر اپوزیشن ہارے گی تو وہ مان جائے گی انہیں صاف اور شفاف طریقے سے شکست دی ہے،سرکاری اداروں میں ہر کام انتہائی دشواری سے ہوتا ہے، ضروری ہے ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگوں کے لیے آسانی پیدا کی جائے،اگست تک اسلام آباد میں لینڈ ریکارڈ کمپوٹر پر آجائے گا اس طرح وہاں کے لوگوں کے لیے بھی آسانیاں پیدا ہوجائیں گی،اگر اسلام آباد کا ماسٹر پلان تیار نہیں کیا گیا تو آئند چند برسوں میں وفاقی شہر کو کوئی مسائل کا سامنا ہوگا۔

- Advertisement -

بدھ کو پنجاب کیلئے وراثتی سرٹیفکیٹس کی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکا میں صدارتی انتخاب میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نتائج چیلنج کیے تاہم انتخاب میں ای وی ایم مشین استعمال ہوئی اس لیے امریکا میں کچھ نہیں ہوا۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کا اصل مقصد گورننس کے ذریعے آسانی پیدا کرنا ہے، حکومت ٹیکس کی مد میں جمع ہونے والے ریونیو کی بنیاد پر کرتی ہے اور نتیجے میں ٹیکس دہندگان کی خدمت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب حکومتی ادارے غیر فعال ہوں جائیں تو حکومت عوام کی خدمت کرنے سے قاصر ہوجاتی ہے اور پھر عوام حکومت کی ’خدمات‘ کرتے ہیں اور یہ ناقص نظام کی علامت ہے

۔انہوں نے کہا کہ وزارت قانون پر کام کا بہت دباؤ ہے اور جو فائل ادھر جاتی ہے اس کا کئی وقت تک معلوم نہیں چلتا کہ وہ کدھر کھوگئی ہے تاہم اس کے باوجود وراثتی سرٹیفکیٹس میں معاونت فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سرکاری اداروں میں ہر کام انتہائی دشواری سے ہوتا ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.