کروناوائرس کا موجودہ لہر انتہائی خطرناک ہے، روحانہ گل کاکڑ
ژوب(مسائل نیوز ڈیسک ) اسسٹنٹ کمشنرژوب روحانہ گل کاکڑکے آفس میں کوروناوائرس کے ویکسئنیشن لگانے کیلیے مرکزی انجمن تاجران،بس، ٹوڈی اور ویگن نمائیندہ گان کا اجلاس منعقد ہوا تحصیلدار سمبازہ عبدالسلیم ، لیویزھیڈکوارانچارج بہارخان مندوخیل، نائب رسالدار فاضل شاہ مندوخیل، دفعہ دار محمدطاہر مندوخیل نے بھی شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر روحانہ گل کاکڑ نے کہاکہ کل سے بس سٹینڈ پر مسافروں کو ویکسئنیشن لگانے کیلیے صحت کاایک ٹیم صبح سے شام تک ڈیوٹی دے گی
انہونے کہا کہ ٹرانسپورٹ میں مسافروں کو ویکسئنیشن لگانے کے اور سرٹیفکیٹ دیکھانے کے بغیر کوئی بھی سواری نہ بھٹائے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہوگی اسی طرح شہر کے تمام دکاندار قریبی سینٹر جاکر ہفتے کے دن تک ضرور ویکسئینیشن کروائے اس کے بعد جس دکاندارنے ویکسئینیشن نہیں کی گءاس کے دکان سیل کردی جائے گی انہونے کہاکہ کروناوائرس کا موجودہ لہر انتہائی خطرناک ہے ضروری ہے کہ گھروں میں خواتین، بوڑھے اور بازار میں تمام کاروبارکرنے والے دکاندار ویکسین لگائے تاکہ ہم سب اس موذی اور خطرناک بیماری سے بچ جائے انہونے کہاکہ اج کے بعد بازار میں ضلعی انتظامیہ کی چیکنگ ہوگی اور دکاندار ویکسن لگانے کے ثبوت دکھائیںگے ۔