سابق صدر ہائیکورٹ بار ساجد ترین ایڈووکیٹ نے بلوچستان میں سیٹلمنٹ کے عمل میں خواتین کی 50٪ آبادی کو شامل نہ کرنے کے خلاف پٹیشن دائر کردی
جس پر معزز ہائیکورٹ نے پٹیشن کو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے ، حکومت بلوچستان ، سینئر ایم بی آر کو نوٹس جاری کردے اور حکومت بلوچستان کو آئندہ سماعت پر اپنا جواب داخل کرنے کا حکم
معزز ہائیکورٹ نے سینئر ایم بی آر کو حکم دیا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ قانونی ورثا کی تصدیق کو نادرا سے B- فارموں کا استعمال کرکے اور دوسرے ذرائع کو بھی استعمال کرکے تصدیق عمل کو یقینی بنے جائے۔
سماعت اگلی تاریخ تک ملتوی کردی گئی
ساجد ترین نے اپنی پٹیشن میں مؤقف اپنایا کہ پاکستان کے آئین ، اور اسلام کے مطابق اور لینڈ ریونیو ایکٹ سیکشن 42 کے مطابق ، قانون وارثین میں واضح طور پر خواتین کو والدین کی جائیداد میں مرنے کے بعد حق دینے کے احکامات دیتا ہے
بلوچستان میں خواتین کی 50٪ آبادی کو سیٹلمنٹ کے عمل سے دور رکنا ناانصافی ہے جیسا کہ اسلام نے خواتین کو یہ حق دیا ہے اور ہمارے نبی نے بھی خواتین کو ان کے حقوق ادا کرنے کا حکم دیا ہے
ابھی تک 5 فیصد خواتین آبادی کو بھی سیٹلمنٹ کے عمل میں شامل نہیں کیا گیا ، اور اسی لئے معزز ہائیکورٹ سے اس پٹیشن میں درخواست کی گئی ہے کہ حکومت کو خواتین کی 50٪ آبادی کو بھی سیٹلمنٹ کے عمل میں شامل کرنے کا حکم دیا جائے۔