سوشل میڈیا پر بائیکاٹ کرینہ کپور خان ٹرینڈ چل گیا
ممبئی (ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر بائیکاٹ کرینہ کپور خان ٹرینڈ چل رہا ہے اوربہت سے بھارتی کرینہ کپورسے خفا نظرآرہے ہیں۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ اورسوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر بائیکاٹ کرینہ کپور خان ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا ہے اور لوگ اداکارہ پرہندوؤں کے مذہبی دیوتا رام کی بیوی سیتا پر بنائی جانے والی فلم میں ’’سیتا‘‘ کے مرکزی کردار کے لیے 12 کروڑ کی خطیر رقم کا مطالبہ کرنے پر شدید تنقید کررہے ہیں۔یاد رہے کہ کرینہ کپور ایک فلم کا معاوضہ 6 سے
8 کروڑروپے لیتی ہیں لیکن اس فلم کے لیے انہوں نے 12 کروڑروپے کا مطالبہ کیا تھا۔ لہذا لوگوں کا خیال ہے کہ کرینہ کپور نے اتنازیادہ معاوضہ کا مطالبہ کرکے ان کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔جب کہ کچھ لوگ تو اداکارہ پر ذاتی حملے بھی کررہے ہیں اوران کا کہنا ہے کہ فلم میں سیتا کے کردار کے لیے کرینہ کپور کا نام لیا جارہا ہے جب کہ کرینہ کپورنے ایک ایسے شخص سے شادی کی جو حقیقی زندگی میں ایک الگ عقیدے سے تعلق رکھتا ہے۔