اپوزیشن کو بجٹ پر تنقید کرنے کا حق ہے،اپوزیشن مہذب طریقے سے اظہار رائے کرے،شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ اپوزیشن کو بجٹ پر تنقید کرنے کا حق ہے،اپوزیشن مہذب طریقے سے اظہار رائے کرے،اپنی بات کریں اور حکومتی مؤقف نہ سنیں،یہ مناسب نہیں،
یکطرفہ ٹریفک نہیں چلے گی،اگر عمران خان کو’’ایوان‘‘میں بطور قائد ایوان بولنے کا حق نہیں دیا جائیگا تو پھر قائد حزب اختلاف کو بھی یہ حق نہیں مل سکتا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کو بجٹ پر تنقید کرنے کا حق ہے،اپوزیشن مہذب
طریقے سے اظہار رائے کرے۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن ممبران لوگوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کرتے ہیں،اپوزیشن کے اراکین اسمبلی، موبائل کیمروں سے ویڈیوز بنارہے تھے،تمام ممبران کو بجٹ پر بات کرنے کا حق ہے،جو تنقید کرنی ہے ضرور کریں۔ انہوںنے کہاکہ اپنی بات کریں اور حکومتی مؤقف نہ سنیں،یہ مناسب نہیں،یکطرفہ ٹریفک نہیں چلے
گی۔ انہوںنے کہاکہ اگر اپوزیشن ہماری نہیں سنے گی تو ہم بھی ان کی نہیں سنیں گے۔ انہوںنے کہاکہ اگر عمران خان کو’’ایوان‘‘میں بطور قائد ایوان بولنے کا حق نہیں دیا جائیگا تو پھر قائد حزب اختلاف کو بھی یہ حق نہیں مل سکتا –