Masael Quetta

عمران خان کو کسی قسم کا این آر او نہیں دیں گے ،مریم اور نگزیب

2 682

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کا شہباز شریف کو بات نہ کرنے دینا ’’عوام کی جیب خالی، بجٹ جعلی‘‘ پکڑے جانے کا خوف ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کی تقریر روک کر عمران صاحب شہباز شریف سے اپنی جھوٹی تقریر کرنے کا این آر او لینا چاہتے ہیں

،شہباز شریف عمران خان کو کسی قسم کا این آر او نہیں دیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ جھوٹی بجٹ تقریر کے دوران عمران خان نے

- Advertisement -

ہمارے پْر امن احتجاج پہ اپنی عورتوں سے حملہ کروایا ،بجٹ کارٹلز مافیا اور اے ٹی ایمز کی جیبیں بھرنے اور عوام کی جین مزید خالی کرنے کا بجٹ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے جھوٹا ، جعلی اور عوام دشمن

بجٹ پیش کیا ،ٹیکس نہیں لگے کا دعویٰ جھوٹا اور اربوں کے ٹیکس بجٹ تقریر سے غائب کر دئیے گئے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومتی بجٹ تقریر عوام کے ساتھ دھوکہ ہے اس لئے شہباز شریف کو تقریر نہیں کرنے دی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ معاشی تباہی ، 16 فیصد

تاریخی مہنگائی ،دو کڑوڑ لوگ غریب 14000 ارب کا تاریخی قرضہ سب بجٹ سے غائب ،پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار قائد حزب اختلاف کو بجٹ پر تقریر کرنے سے روکا گیا۔ انہوںنے کہاکہ فسطائی، آمرانہ اور غیر جمہوری ذہنیت کا ثبوت ہے،عمران صاحب کے حکم پر اپوزیشن لیڈر کوبات کرنے نہیں دی گئی۔ انہوںنے کہاکہ سینئر وزراء اور سپیکر عمران خان سے اجازت مانگتے رہے مگر عمران صاحب میں حوصلہ نہیں تھا کہ شہبا شریف جعلی بجٹ کو بے نقاب کریں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.