Masael Quetta

وزیراعظم عمران خان نے تحریک لبیک پرپابندی کی سمری منظورکرلی

4 420

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے تحریک لبیک پرپابندی کی سمری منظورکرلی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی سمری منظورکرلی ہے، وفاقی کابینہ 24 گھنٹوں میں سرکلر سمری کے ذریعے پابندی لگانے کی منظوری دے گی۔سمری میں ہے کہ تحریک لبیک کی پْرتشدد کارروائیوں سے

- Advertisement -

2 پولیس اہلکار شہید اور 580 زخمی ہوئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی 30 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، تحریک لبیک کے 2063 کارکن گرفتار اور 115 ایف آئی آردرج کی گئیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ حکومت نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس پابندی کا فیصلہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کیا گیا ہے، جب کہ اس کی سفارش پنجاب حکومت نے کی تھی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.