کوئٹہ(ویب ڈیسک) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے بیوٹمز یونیورسٹی کے 17ویں کانوکیشن کے دوران 800 گریجویٹس میں اسناد تقسیم کیے جبکہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 75 اسٹوڈنٹس کو گولڈ میڈلز سے نوازے گیے.
گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے بیوٹمز یونیورسٹی کے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں صوبے کے ان باصلاحیت افراد سے مخاطب ہوں جو ملک کا مستقبل ہیں اور پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے ہی وابستہ ہے.
گریجویٹس کیلئے گولڈ میڈلز اور اسناد کا حصول خوش آئند ہے اور تمام فارغ التحصیل طلباء وطالبات کی انتھک کاوشیں مبارکباد کے مستحق ہیں. گورنر بلوچستان
یقین ہے کہ بلوچستان کے باصلاحیت نوجوان ملک وقوم کو ترقی یافتہ بنائیں گے اس ضمن میں بیوٹمز کے اساتذہ کرام نے نوجوانوں کو کامیاب عملی زندگی کے قابل بنایا. گورنر بلوچستان
طلباء و طالبات کو والدین کی تربیت کے بعد تعلیمی اداروں میں اساتذہ کرام ہی ہیرے تراشتے ہیں. گورنر بلوچستان
فارغ التحصیل گریجویٹس اپنی تحقیق سے معاشرے اور ملک کو درپیش چیلنجوں سے نبرد آزما ہونا ہیں. گورنر بلوچستان
اکثر اوقات بےروزگار نوجوان ساری زندگی روزگار کی تلاش میں مارا مارا پھرتے ہیں لیکن بیوٹمز یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نئے راستے نکال کر اپنی ایجادات سے روزگار کے مواقع خود پیدا کریں گے. گورنر بلوچستان
- Advertisement -
اداروں کا اصل مقصد نوجوانوں کی پوشیدہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا ہے لہٰذا نوجوان کا فریضہ ہے کہ وہ عملی کام ہر زیادہ توجہ دیں. گورنر بلوچستان
فارغ التحصیل گریجویٹس اپنی تعلیم کو عملی شکل دیکر ملک وقوم کی خدمت کو یقینی بنائیں. گورنر بلوچستان
زندگی کا اصل مقصد بھی معاشرے کے کام آنا ہے نوجوان اپنی محنت اور تعلیم کے بل بوتے پر غربت کا خاتمہ کرنے میں کردار ادا کرے بلوچستان
آج کے اس تاریخی دن کے موقع پر نوجوان مسلسل اور انتھک محنت کو شعار بنانے کا عہد کریں گورنر بلوچستان
گولڈ میڈل لینے اور ڈگریاں لینے والے انسانیت کی خدمت میں مقابلے کا رجحان برقرار رکھیں گورنر بلوچستان
حضورۖ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور آج بھی انسانیت کی تاریخ میں پہلا نام حضورۖ کا یے. گورنر بلوچستان
وائس چانسلر احمد فاروق بازئی اور ان کی پوری ٹیم کامیاب کانووکیشن کے انعقاد پر مبارکباد کے مستحق ہیں. گورنر بلوچستان