کم از کم پنشن 25 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے، وزارت خزانہ
اسلام آباد (مسائل نیوز) قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ کم از کم پنشن 25 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ یہ بات شیخ فیاض الدین کے سوال پر وزارت خزانہ کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحریری جواب میں کہی گئی ہے۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ موجودہ کم از کم پنشن 10 ہزار روپے ماہانہ ہے، حکومت دستیاب مالی استعداد کے مطابق کم از کم پنشن میں اضافہ کرتی ہے، اس وقت کم از کم پنشن میں اضافہ کرکے اسے 25 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔
- Advertisement -
ایوان کو آگاہ کیا گیا ہے کہ گروپ لائف انشورنس میں اضافے کا موضوع عملہ ڈویژن کو تفویض کیا گیا ہے۔ ایوان کو بتایا گیا کہ پنشنر کی وفات کی صورت میں بیوہ کو 75 فیصد پنشن دی جارہی ہے، اس میں اضافہ کرکے اسے سو فیصد کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔