MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جام کمال کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات،قائم مقام صدرِ بی اے پی کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا

1 297

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد /کوئٹہ(مسائل نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات قائم مقام صدرِ بی اے پی کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق جمعرات کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بطور صدر بلوچستان عوامی پارٹی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی ملا قات میں جام کمال خان نے قائم مقام صدرِ بی اے پی کے حوالے سے اور منظور کاکڑ کی جانب سے لکھے گئے خط پر تحفظات سے آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ بلو چستان جما ل خان نے چیف الیکشن کمیشن کو پارٹی صدارت کے حوالے سے تردیدی خط پیش کر تے ہوئے کہا کہ ظہوربلیدی کا بطور پارٹی قائم مقام صدر نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے میں پارٹی کا مرکزی صدر ہوں۔اس موقع سینیٹرز انوار الحق کاکڑ، دنیش کمار، رکن قومی اسمبلی خالد مگسی اور دیگر بھی موجود تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] انوار الحق کاکڑ کی تقرری پر اختر مینگل برہم ، نواز شریف کو خط لکھ دیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.