کوئٹہ(مسائل نیوز) ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ ہر نا ئی میں زلزلے سے 17افراد جبکہ سینکڑوں زخمی ہو ئے ہیں زلزلے سے 250گھر بھی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئے ہیں،زلزلہ متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کیلئے صرف رجسٹرڈ این جی اوز کو اجازت دی گئی ہیں،پا کستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے قائدین کو پتہ ہے کہ جا م کما ل کیخلاف سازش ناکام ہوگا ان کا مقصد صرف ترقی کا سفر روکنا ہے۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز پریس کا نفرنس کر تے ہو ئے کیا۔لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ ہرنائی اور گرد و نواح میں المناک زلزے سے17افراد شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہو ئے زیا دہ زخمی ہو نے والے متاثرین کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ منتقل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہرنائی زلزلے میں 250گھر بری طرح متاثر ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پاک آرمی کے شکر گزار ہیں جس کے جوان زلزلہ کے بعد امدادی سرگرمیوں پیش پیش رہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے نے بھی زلزلہ سے متاثرہ افراد کو ریلیف فرا ہم کر نے میں اہم کرادر ادا کیا۔صو با ئی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں زلزلہ متاثرین تنہا نہیں چھوڑے گی بلکہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے آفٹر شاکس کے نتیجے میں خو ش قسمتی سے ابھی تک کو ئی جا ن و ما لی نقصان نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کے لئے صرف رجسٹرڈ این جی اوز کو اجازت دی گئی ہیں۔ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ پا کستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے کوئٹہ جلسے سے پہلے ہی میں نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جما عتوں کے ساتھ عوامی طاقت نہیں اسی لئے پی ڈی ایم نے کوئٹہ جلسے کی تاریخ تین بار تبدیل کی،انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے تاحال اپنی سازشوں سے بعض نہیں آرہے۔ان کا چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کیخلاف سازش بھی ناکام ہوگیا تھا۔اب وزیر اعلیٰ بلو چستان جا م کما ل کے خلا ف بھی ان کی سازش نا کا م ہو گی جس کا انہیں پتہ بھی ہے تا ہم وہ صو بے میں ترقی کا جا رتی عمل روکنا چا ہتے ہیں انہوں نے کہا کہ مو جو دہ دور حکومت میں بلوچستان آگے بڑھ رہا ہے کینسز ہسپتال، اسپورٹس کمپلیکسز بن رہے ہیں بلکہ لوگوں کو روزگاربھی مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر اعتراضات کے بعد اپوزیشن لاپتہ ہوگیا ہے اب وہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین کو استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ جام کمال خان بلوچستان کے وزیر اعلیٰ ہے اور رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم پی ڈی ایم کا چہلم کوئٹہ میں منائینگے۔