پارٹی مجھ سے خوش نہیں تو میں پارٹی صدارت سے دستبردار ہونے کیلئے بھی تیار ہوں،جام کمال خان
اسلام آباد /کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں بلوچستان کی ترقی پر بات ہوئی ہے،تحریک عدم اعتماد سے متعلق ووٹنگ ہوجائے اچھی بات ہے تاکہ صورتحال واضح ہو جائے،پارٹی صدارت برقرار ہے،استعفیٰ کا ایک آفیشل طریقہ کار ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔: وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے نہایت پر اعتماد انداز میں دعوی کیا ہے کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد انشا اللہ ناکام ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ووٹنگ آئندہ 3 سے 4 دنوں میں ہو گی
تاہم انہوں نے ووٹنگ کی حتمی تاریخ بتانے سے انکار کردیا۔ جام کمال سے جب ملاقات کی بابت دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں بلوچستان کی ترقی پر بات ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرینگے اورامید ہے کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی،بی اے پی کی صدارت اب ویسی ہے استعفیٰ کاکوئی آفیشل طریقہ کار ہوتاہے جب وہ خود منظور کرتے ہیں ٹویٹ میں استعفیٰ سے متعلق اظہار کیاتھا کہ اگر پارٹی مجھ سے خوش نہیں ہے تو میں پارٹی صدارت سے دستبردار ہونے کیلئے بھی تیار ہوں لیکن پارٹی کے دوستوں کاساتھ ہے۔اتحادیوں کے علاوہ ناراض ارکان میں بہت سے لوگ ہمارے ساتھ ہیں جن میں بہت سے لوگ انتہا تک جانے کے خلاف ہے ہارس ٹریڈنگ کی باتیں کوئی بھی کرسکتاہے بلخصوص وہ لوگ یہ باتیں کررہے ہیں جنہیں نہیں کرنی چاہیے تھی اسمبلی اجلاس سے متعلق گورنر بلوچستان سے بات کی جائے۔صحافی کے سوال پر کہ آپ اپناعتماد بحال کروالیں گے پر جواب دیتے ہوئے جام کمال نے انشاء اللہ کہا۔