Ultimate magazine theme for WordPress.

گوجرہ: موٹر وے پر اجتماعی زیادتی، مرکزی ملزم گرفتار

1 180

گوجرہ(مسائل نیوز)گوجرہ کے قریب موٹر وے ایم فور پر کار میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے، اجتماعی زیادتی کا مقدمہ تھانہ سٹی میں متاثرہ لڑکی کی خالہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

 

متاثرہ لڑکی کی خالہ نے ایف آئی آر میں مؤقف اپنایا ہے کہ لڑکی کو فون پر میسج کر کے انٹرویو کیلئے گوجرہ بلوایا گیا تھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گوجرہ پہنچنے پر ملزمان نے کہا بھانجی کو گاڑی میں ساتھ بھیج دیں۔

- Advertisement -

لڑکی کی خالہ کا مزید کہنا تھا کہ جس گاڑی میں بھانجی کو لے جایا گیا اس میں ایک خاتون اور دو مرد تھے، ملزمان نے موٹر وے پر میری بھانجی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، زیادتی کے بعد انہوں نے اس کو فیصل آباد انٹرچینج پر پھینک دیا۔

 

ڈی ایس پی وقار احمد نے کہا کہ لڑکی سے زیادتی کے واقعے کے 3 ملزمان ہیں جو گاڑی پر آئے تھے، گاڑی میں 2 لڑکے اور ایک لڑکی تھی جس نے متاثرہ لڑکی کو میسج کیا تھا، لڑکی نے ملزمان کے نام اور گاڑی کا نمبر بھی نہیں بتایا ہے۔

ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ جیوفینسنگ کرائی جارہی ہے، ایک دو دن میں مزید ملزمان کو گرفتار کرلیں گے، ملزمان لڑکی کو فیصل آباد کے کسی بوتیک میں نوکری کا کہہ کر لے گئے تھے۔

 

ڈی ایس پی میاں وقار احمد کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرا کر ڈی این اے کیلئے نمونے لاہور بھجوا دیئے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.