بندر کی جذباتی ویڈیو نے لوگوں کو رلادیا
واشنگٹن (مسائل نیوز)ایک بندر کی جذباتی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرانگی میں ڈال دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہر روز ایک نئی ویڈیو وائرل ہوتی ہوئی نظر آتی ہے جسے صرف کچھ ہی عرصے میں ہزاروں لوگ دیکھ بھی لیتے ہیں اور شیئر بھی کرا چکے ہوتے ہیں۔
وائرل ہونے والی ویڈیو کے ذریعے لوگ راتوں رات مشہور ہوجاتے ہیں اور کسی کو خبر بھی نہیں ہوتی ہے۔
آج ہم ایک ایسی ہی ویڈیو کی بات کریں گے جس میں ایک بندر کو جذباتی انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تین دن قبل بندر کا بچہ درخت سے گر کر ہلاک ہوگیا، جب یہ بچہ درخت سے گرا تو اس کے ساتھی بندر بھی وہاں پہنچے، لیکن جب انہوں نے دیکھا کہ اس کی موت واقع ہوگئی تو وہ کچھ دیر بعد وہاں سے چل دئیے۔
مگر ہلاک بچے کی ماں کے طرز عمل نے وہاں موجود لوگوں کے دل دہلا دئیے، ایسے میں کسی شخص نے دلخراش ویڈیو بناڈالی۔
ویڈٰیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بندریا اپنے ہلاک بچے کی لاش کے پاس بیٹھی ہے اور اسے جھنجھور کر دیکھ رہی ہے کہ شاید اس میں کچھ سانس باقی ہو۔
بچے کی موت واقع ہوچکی تھی، شاید اسی آس میں کہ بچہ زندہ ہے وہ اسے اپنے ساتھ لئے گھومتی رہی، لوگوں کے مجمع لگانے پر وہ اپنے ہاتھوں میں اٹھائے ادھر اُدھر بھاگتی رہی، بندر کی تکلیف ناقابل بیان تھی وہ متواتر تین دن تک اپنے بچے کو لئے گھومتی رہی۔