آریان کی گرفتاری سے شاہ رخ خان کو کتنا نقصان ہو رہا ہے؟ جانیئے
ممبئی(مسائل نیوز)رواں ماہ بالی وڈ کے سپر ہیرو شاہرخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد ابھی تک ان کی ضمانت منظور نہیں ہوسکی ہے۔
آریان خان کی گرفتاری کے بعد بہت سے بڑے برانڈز نے شاہ رخ خان کے ساتھ تشہیر کو روک دیا ہے جس سے ان کی کمائی میں لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔
اس حوالے سے رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکار شاہ رخ خان نے اپنی آنے والی فلم ‘پٹھان’ کی بین الاقوامی شوٹنگ کا شیڈول بھی منسوخ کردیا ہے اور ہدایت کار ایٹلی کی فلم کی شوٹنگ بھی ملتوی کردی گئی ہے۔
علاوہ ازیں ایک ایجوکیشن برانڈ نے بھی شاہ رخ خان کے اشتہارات کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔
اس سے قبل دعویٰ کیا گیا تھا شاہ رخ خان نے بیٹے آریان کی منشیات کیس میں گرفتاری کو مد نظر رکھتے ہوئے اداکار اجے دیوگن کے ساتھ طے شدہ اشتہار منسوخ کردیا تھا۔
خیال رہے کہ منشیات کے کیس میں آریان خان اور ان کے ساتھیوں کو اب تک 2 مرتبہ عدالت میں پیش کیا جاچکا ہے جبکہ دنوں بار ان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ان کا ریمانڈ منظور کیا گیا ہے۔
[…] ریاست مدھیا پردیش کے وزیر داخلہ نے بالی ووڈ سْپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ‘پٹھان’ کا نیا گانا سامنے آنے کے بعد اس میں اداکارہ دیپیکا […]