واٹس ایپ نے آپ کے پسندیدہ فیچر کو ختم کرنے کی تیاری کرلی
اسلام آباد(مسائل نیوز)واٹس ایپ دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر پیغامات کی ترسیل کے لئے استعمال کیا جانے والا ایک بڑا پلیٹ فارم ہے۔
واٹس ایپ کی جانب سے اس کے موجودہ فیچرز میں صارفین کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے تبدیلیاں کی جاتی ہیں لیکن اس بار واٹس ایپ آپ کے پسندیدہ فیچر کو ختم کرنے کا سوچ رہا ہے۔
اس حوالے سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے ایسا فیچر متعارف کروایا جائے گا جس کے ذریعے گوگل ڈرائیو میں محفوظ کیے جانے والے واٹس ایپ بیک اپ کے لیے لامحدود اسٹوریج کا آپشن ختم ہوجائے گا۔
لامحدود اسٹوریج کے آپشن کو ختم کر کے گوگل ڈرائیو میں صارفین کو ایم بی 200 کا آپشن فراہم کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ یہ فیچر تیاری کے مراحل میں ہے اور اسے جلد ہی واٹس ایپ کی فیوچر اپ ڈیٹ کے طور پر متعارف کروایا جائے گا۔
صارفین کے لیے موبائل ایپ میں محدود اسٹوریج پلان کی خبر واٹس ایپ صارفین کے لیے بری تصور کی جارہی ہے کیونکہ گوگل ڈرائیو میں واٹس ایپ چیٹ بیک اپ کو محفوظ کرنے کا طریقہ کار سب سے آسان اور موثر طریقہ تصور کیا جاتا ہے۔
گوگل ڈرائیو میں واٹس ایپ چیٹ بیک اپ کو محفوظ کرنے کا طریقہ کار سب سے آسان اور موثر طریقہ تصور کیا جاتا ہے۔