Ultimate magazine theme for WordPress.

وزیراعظم عمران خان ڈی جی آئی ایس آئی کے لیے امیدوار افسران کا انٹرویو لیں گے

0 182

سلام آباد (مسائل نیوز) وزیراعظم عمران خان ڈی جی آئی ایس آئی کے لیے امیدوار افسران کا انٹرویو لیں گے۔جنگ اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایس آئی کے نئے ڈائریکٹر جنرل کے نام کا اعلان آئندہ ایک سے دو دن میں متوقع ہے کیونکہ عمران خان اس عہدے کے لیے پینل میں شامل کیے گئے افسران کا انٹرویو لینا چاہتے ہیں۔
ذریعے کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں تمام تر پراسیس پر اس مفاہمت کے مطابق عمل کیا جا رہا ہے جو وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان طے پائی تھی۔انہوں نے اشارہ دیا کہ ابھی کراچی کے کور کمانڈر ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کے لیے انتہائی ممکنہ چوائس ہیں۔اسی دوران وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں بدھ کو اعلان کیا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کے حوالے سے مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نئے تقرر کا پراسیس شروع ہو چکا ہے۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اب کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا حکومت نوٹیفیکیشن جاری کرے گی تو ذریعے نے کہا کہ اس میں ایک سے دو دن لگ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ انٹیلی جنس ادارے آئی ایس آئی کے نئے ڈی جی کی تعیناتی کے حوالے سے وزارت دفاع کی سمری بدھ کے روز وزیراعظم ہاوس کو موصول ہو گئی تھی، جس میں 3 فوجی افسران کے نام تجویز کیے گئے۔
وزارت دفاع کی سمری میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز، لیفٹیننٹ جنرل ثاقب ملک کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سمری میں تجویز کردہ ناموں کا جائزہ لیں گے جس کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کے لیے ایک نام فائنل کیا جائے گا۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے منظوری کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کے لیے نئے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔
وزیراعظم کل سمری پر باقاعدہ دستخط کریں گے جس کے بعد نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب آج صبح وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نئی تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے، ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.