Ultimate magazine theme for WordPress.

مریم نواز اقتدار کے حصول کیلئے آئینی ادارے کو قربان کرنے کو تیار ہیں

0 176

اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب ،وزیر مملکت زرتاج گل ،پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون ملیکہ بخاری اور معاون خصوصی شہباز گل نے کہاہے کہ نواز شریف سزا یافتہ ہیں، ہم کیوں نواز شریف بنیں گے، نے کہا ہے کہ مریم نواز اقتدار کے حصول کیلئے آئینی ادارے کو قربان کرنے کو تیار ہیں، مریم نواز صاحبہ آپ کو قانون توڑنے کی عادت اور ویڈیو بنا کر لوگوں کو بلیک میل کرنے کا شوق ہے، اپنا قد کاٹھ بڑھانے کیلئے عمران خان سے متعلق بیان دیتی ہیں ،گالم گلوچ کی زبان سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا،آپ کے پیسے کون سے جنات یا چڑیلوں نے بیرون ملک منتقل کیے۔
اپنے بیان میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ نواز شریف سزا یافتہ ہیں، ہم کیوں نواز شریف بنیں گے، نواز شریف مریم نواز کو مبارک ہوں۔

- Advertisement -

مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو ایک کروڑ 70 لاکھ پاکستانیوں نے ووٹ دیا۔وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اپنی پہچان ہے، وہ قوم کے ہیرو ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ جادو ٹونے کی باتیں ہمیں نہ سنائیں، جادو ٹونے، جنات کی باتیں آپ کے منہ سے اچھی نہیں لگتیں۔انہوںنے کہاکہ آپ کے پیسے کون سے جنات یا چڑیلوں نے بیرون ملک منتقل کیے۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف بنا نہیں جاسکتا وہ پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف روز پیدا نہیں ہوتے، ہر 200 سال بعد پیدا ہوتے ہیں، پہلے نواز شریف میر جعفر کی شکل میں پیدا ہوئے تھے۔
شہباز گل نے کہا کہ مریم صفدرنے آج بھی عدالت میں رسیدیں نہیں دیں ، مریم صفدرنے قطری خط کی طرح یہ نہیں بتایا کہ رسیدیں کہاں ہیں انہوں نے کہا کہ شریف فیملی نے تاجروں سے بھتہ وصول کیا اور باہر بھجوایا ، شریف خاندان سے پاکستان کا کوئی ادارہ محفوظ نہیں رہا ،اجمل قصاب اور کلبھوشن کے معاملے پر شریف فیملی نے ملک دشمنی دکھائی۔شہباز گل نے کہا کہ مریم صفدر نے ٹھیک کہا نواز شریف کی طرح کوئی نہیں بن سکتا ،اتنا دھوکے باز واقعی کوئی نہیں بن سکتا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملیکہ بخاری نے کہا کہ مریم نواز اقتدار کے حصول کیلئے آئینی ادارے کو قربان کرنے کو تیار ہیں، مریم نواز پاکستان کی عدالتوں اور محافظ اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ ملیکہ بخاری نے کہا کہ مریم نواز صاحبہ ہم جانتے ہیں کہ آپ کو قانون توڑنے کی عادت ہے اور ویڈیو بنا کر لوگوں کو بلیک میل کرنے کا شوق ہے مگر ہم آپ کی سیاست کی خاطر پاکستان کے آئینی اداروں کو متنازعہ نہیں بننے دیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہاکہ ملک میں سرٹیفائیڈ چورنی جس کا پورٹ فولیو لوگوں کو بلیک میل کرنے کا ذخیرہ موجود ہے ،سینیٹ ، آزاد کشمیر ہر جگہ پی ایم ایل ن کو اس خاتون کی وجہ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،ملک کے قابل احترام اداروں کی تضحیک کرتی ہے یہی ان کا پورٹ فولیو ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ نیب کو سیاسی تھیٹر بنا دیتی ہیں، یہ ایک ثبوت آج تک پیش نہیں کر سکیں، نہ ان کی زبان نہ ان کے کردار سے کوئی محفوظ ہے، جو آپ نے لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہے وہ ذرائع آپ سے پوچھنا چاہتے ہیں، مریم نواز کو کہنا چاہتی ہوں کہ آپ کی نہ سیاسی تربیت ہے نہ ہی کچھ اور ہے۔
انہوںنے کہاکہ گالی گلوچ بریگیڈ کی آپ سربراہ ہیں، آپ ایک سرٹیفائیڈ چور ہے، آپ نے صرف پاکستان سے منی لانڈرنگ کی ہے،آپ ریجیکٹڈ ہیں ہر طرح سے، وزیراعظم عمران منتخب وزیراعظم ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا ایشو، کشمیر، ختم نبوت ہر فورم پر وزیراعظم کا بیان اہمیت کا حامل ہے، 22 کروڑ عوام نے وزیراعظم کو منتخب کیا ہے، آپ کی گالم گلوچ سے وزیراعظم کو کوئی فرق نہیں پڑتا، آپ قطری خط کے علاوہ ذرائع لے کر عوام کے سامنے لائیں۔
انہوںنے کہاکہ نیب کے کورٹس پر حملہ کرنے کے بجائے سوالات کے جوابات دیں، آپ سوال کے جواب نہیں دی پاتیں، کبھی وکیل بدل کے آ جاتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ووٹ کو عزت دیتے ہوئے بھگوڑے والد کو پہلی فلائیٹ سے پاکستان لے آئیں۔ انہوںنے کہاکہ آپ انتخابی اصلاحات سے بھاگ رہی ہیں، وزیراعظم عمران خان شفاف انتخابات پر یقین رکھتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو بھی ووٹ کا اتنا ہی حق ہے جتنا آپ کے بھگوڑے والد کو، ابھی تو الیکشن ہوا ہی نہیں آپ کیوں بھاگ رہی ہیں۔
انہوںنے کہاکہ آپ کے والد کہتے ہیں کہ 2 ہی بڑے لیڈر ہیں، ان میں ایک مودی ہے، 3 سال سے آپ نے کسی بات کا جواب نہیں دیا،آپ کورٹ، شواہد سے سیاسی تھیٹر لگا کر بھاگ رہی ہیں، جتنے بھی پاکستان کے جیل ہیں وہاں خواتیں چھوٹے چھوٹے جرموں پر جیلیں کاٹ رہی ہیںآپ 3 سال کیلئے نکل گئی ہیں، بیمار، لاچار خواتین کو بھی پھر قید سے نجات دلائیں، آپ چوروں کی سرغنہ ہیں، آپ سزا یافتہ مجرم ہیں، عوام مزید آپ کی ڈرامہ بازی برداشت نہیں کر سکتی

Leave A Reply

Your email address will not be published.