Ultimate magazine theme for WordPress.

گوجرہ موٹر وے پر کار میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی

2 171

لاہور (مسائل نیوز)موٹر وے ایم فور پر کار میں لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے ملزمان نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی لڑکی کو بوتیک پر نوکری کا جھانسہ دے کر گوجرہ بلایا، موٹر وے پر کار میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور لڑکی کو فیصل آباد انٹر چینج پر پھینک کر فرار ہوگئے۔ ایف آئی آر میں متاثرہ لڑکی کی پھوپھی نے بتایا کہ اُس کی 18 سالہ بھتیجی کے موبائل فون پر میسج آیا کہ گوجرہ میں انٹرویو ہے، وہاں پہنچے تو ملزمان نے لڑکی کو گاڑی میں بٹھایا اور ساتھ

- Advertisement -

لے جا کر موٹر وے پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروا لیاگیا ہے اور اب ڈی این اے کروایا جا رہا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر ایک خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایاگیا۔ دو افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالا جس کے بعد ملزمان سڑک کے گرد لگی جالی کاٹ کر سب کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور پھر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.