محکمہ بی اینڈ آر ملی بھگت اور بھتہ خوری کی وجہ سے قلی حضرت غیر حاضر عوام کو شدید پریشانی، سڑکوں کا برا حال
محکمہ بی اینڈ آر ملی بھگت اور بھتہ خوری کی وجہ سے قلی حضرت غیر حاضر عوام کو شدید پریشانی، سڑکوں کا برا حال
کوہلو (رپورٹ محمد شفیع)تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں محکمہ بی اینڈ آر کی کرپشن اور بھتہ خوری کی وجہ سے قلی حضرات کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔
قلی حضرات کی عدم موجودگی و کام چوری کی وجہ سے سڑکوں میں جگہ جگہ گھڑے بن چکے ہیں اور حالیہ بارشوں کی وجہ سے سڑکوں کے کنارے بہہ چکے ہیں۔ک۔ سڑکوں کے کنارے درختوں نے جنگلات کا شکل اختیار کیا جس کی وجہ سے عوام کو آنے جانے میں نہ صرف شدید مشکلات کا سامنا ہے بلکہ آئے روز ایکسیڈنٹ جیسے واقعات میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
اس وقت کوہلو کے تحصیلوں و تمام لنک روڈز میں درجنوں سے زائد قلی حضرات تعینات ہیں لیکن حالیہ بارشوں کی وجہ سے نئے و پرانے سڑکیں انتہائی زبوں حالی اور کھنڈرات کے مناظر پیش کر رہے ہیں قلی حضرات کی عدم موجودگی میں سڑکیں دن بدن بد تر ہوتے جا رہے ہیں۔
- Advertisement -
دوسری جانب ہمارے ذرائع کے مطابق محکمہ بی اینڈ آر کے افسران قلی حضرات سے بھتہ وصول کرکے انہیں اپنے فرائض لینے سے قاصر ہیں۔
کوہلو کے عوام الناس نے وزیر اعلی بلوچستان، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سے سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سڑکیں انتہائی خستہ حال میں ہیں دوسری جانب قلی حضرات کی غیر حاضر رہنے سے سڑکیں مذید تباہ ہوتی جا رہی ہیں۔ قلی حضرات کی غیر حاضریوں کا فوری نوٹس لیا جائے۔