منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہے گی،حاصل خان قمبرانی
بیلہ(رپورٹ || رشید بلوچ)بیلہ پولیس کی چھاپہ مار کاروائی تین منشیات فروش گرفتار 2 کلو چرس برآمد مقدمہ درج مزید تفتیش شروع
تفصیلات کے مطابق ایس پی لسبیلہ طارق الہیٰ مستوئی کی منشیات فروشوں کے خلاف گھیراؤ مزید سخت کرکے سخت کاروائیاں کرنے کی ہدایت پر ایس ایچ او بیلہ حاصل خان قمبرانی نے اپنی پولیس پارٹی اے ایس آئی اکبر رونجھو کانسٹبلان انور امین رونجھو قادر بلوچ رحیم بخش رونجھو امیر بخش رونجھو ودیگر کے ہمراہ چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروش امام بخش ولد کریم بخش ساکن محلہ چوٹکی بیلہ محمد حسن ولد در محمد ساکن سریش پٹ بیلہ کریم جان ولد در محمد ساکن سریش پٹ بیلہ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 2 کلو گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی
ایس ایچ او پولیس اسٹیشن بیلہ