فنکاروں کو ان کا حق جلد از جلد جاری کیا جائے،نصیر احمد محمد شہی
کوئٹہ(پ ر) شاھین یونائیٹڈ آرٹسٹس فورم کے چیئرمین ملک نصیر احمد محمد شہی اور معروف ڈرامہ نگار سنہیرفنکار اے ڈی بلوچ نے مشترکہ بیان میں وزیر اعلی بلوچستان کی جانب سے اعلان کردہ کرونا فنڈ کے اجراء میں تاخیری حربوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ثقافت کے ڈائریکٹر جنرل اور ان کے چند رفقاء کار معاشرے کی سب سے حساس طبقہ یعنی فنکاروں سے نہ صرف مذاق کر رہے ہیں بلکہ وزیراعلی بلوچستان میر جام کمال خان کے احکامات کی دھجیاں بھی اڑا رہے ہیں
- Advertisement -
سینیئر فنکار اے ڈی بلوچ نے کہا کہ چند دن پہلے فنکاروں کے ساتھ ملاقات میں ڈی جی ثقافت نے دعویٰ کیا کہ میں نے فائل سیکٹری صاحب کو ارسال کر دی ہے تاہم جب سیکٹری ثقافت سے اس معاملے پر ملاقات کی گئی تو انھوں نے واضح طورپر تردید کی اور کہا کہ اس نوعیت کا کوئی فائل ارسال نہیں کی گئی ۔
فورم کے رہنماؤں نے اس گروہ کو پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کو گذشتہ دو سال سے اسی طرح ٹرخایا جا رہا ہے اور انہیں مجبور کیا جا رہا ہے۔کہ وہ اپنے حق کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں فنکار رھنماوں نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ سے اس معاملے کا ازخود نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان میر جام کمال خان سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ دروغ گو افسر کو فی الفور معطل کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور فنکاروں کو ان کا حق جلد از جلد جاری کیا جائے ۔۔