(مسائل نیوز)پاکستان میں مون سون کا دورانیہ طویل ہوتا جا رہا ہے جس کے بعد اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ رواں ماہ (ستمبر) کے وسط میں ہی موسم سرما شروع ہوجائے گا۔
محکمہ مو سمیات کے مطابق 18ستمبر کے بعد ملک بھر میں بارشوں کا نہ تھمنےوالا ایک نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔
پاکستان کے شہریوں کو گرمی کی شدت میں قبل از وقت کمی کی خوشخبری سنائی گئی ہے۔
رواں ماہ کے دوران ملک کے کئی علاقوں میں کئی روز تک مون سون کی غیر متوقع اور موسلادھار بارشیں ہوئی جس کے باعث کئی شہروں میں درجہ حرارت میں واضح کمی آ چکی ہے۔
اب رواں ماہ کے دوران مزید بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ مو سمیات کے مطابق 17 ستمبر کے بعد ملک کے کئی علاقوں میں مون سون کا ایک اور اسپیل شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس اسپیل کے تحت بھی کئی روز تک موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔
دوسری جانب کراچی میں شدید گرم موسم کے پیش نظر ماہرین صحت کی جانب سے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
ماہرین صحت نے ہدایت جاری کی ہے کہ شہری 11 بجے تا شام 4 بجےگھروں سے باہر نہ نکلیں، اگر باہر جانا ضروری ہے تو چھاؤں میں رہیں ، سر پر گیلا تولیہ یا کپڑا ڈالیں ، پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا زیادہ استعمال کریں ۔
ماہرین صحت کے مطابق گھبراہٹ، بخار یا چکر آنے کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔