Masael Quetta

نیب وہ ادارہ ہے جو خود قابل احتساب ہے، آپ دیکھ لیں کہ ملک کا وزیر خزانہ کیا کہہ رہا ہے

0 702

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

(مسائل نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت سے متعلق نیب نے خاموشی کا روزہ رکھا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب وہ ادارہ ہے جو خود قابل احتساب ہے، آپ دیکھ لیں کہ ملک کا وزیر خزانہ کیا کہہ رہا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جو ٹرمینل لگانے پر ہمارے خلاف کیس چلا اس سے پاکستان 33 فیصد زیادہ فائدہ اٹھا سکتا تھا، اس کیس کی وجہ سے وہ فائدہ پاکستان کو نہیں مل سکا۔

- Advertisement -

سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی عمر 76 سال ہو چکی لیکن حکومت کیلئے ان کی کارکردگی اچھی ہے، حکومت اسی لیے ان سے 80 سال تک کام لینا چاہتی ہے، چیئرمین نیب سے متعلق اپوزیشن لیڈر سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی، جس ملک میں میڈیا کو پابند کرنے کیلئے قانون بنائے جائیں دنیا اس کے بارے میں کیا کہے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج تازہ ترین اسکینڈل ملک میں گندم کا ہے، حکومت سے متعلق نیب نے خاموشی کا روزہ رکھا ہوا ہے، ایک دن یہ حقائق سامنے آئیں گے کہ نیب کیوں خاموش تھا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں نے صدر صاحب کی تقریر نہیں سنی، صدر کا کام ہوتا ہے حقائق عوام کے سامنے رکھے ناکہ وزیراعظم کی تعریفیں شروع کر دے، صدر صاحب کو حقائق کا ہی علم نہیں کیا انہیں مہنگائی نظر نہیں آتی؟

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا ہے کہ چیئرمین نیب کو آرڈیننس کے ذریعے توسیع دی گئی تو آپ کا لائحہ عمل کیا ہو گا؟ اگر ملک ایک 76 سال کے شخص کے بغیر نہیں چل رہا تو اسی کو دوبارہ لگا دیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.