
پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ ثقلین مشتاق کو ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے پر غور کیا جارہا ہے
(مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ ثقلین مشتاق کو ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے رفقاء سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ ثقلین مشتاق کو ذمہ داری دینے پر رائے طلب کرلی ہے۔
- Advertisement -
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ ثقلین مشتاق میتھیو ہیڈن، ورنن فلینڈر کے ساتھ ورلڈ کپ میں ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ ثقلین مشتاق نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں ہیڈ کوچ مقرر کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے بعد پی سی بی مستقل کوچز کی تعیناتی کرے گا۔
[…] (مسائل نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے نسیم شاہ کو میچ ونر کھلاڑی قرار دے دیا۔ روٹرڈیم میں […]
[…] نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز کافی عرصے سے بہترین […]
[…] نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ثقلین مشتاق نے بتادیا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کے لیے شاداب خان کا […]
[…] (مسائل نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور کوچ ثقلین مشتاق نے نیوزی لینڈ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کردی۔ ثقلین […]